Ghazal by Qamar Hamid Mirza, Lawrence College Murree
غزل
قمر حمید مرزا
اپنا دیس تو اپنا ہے پرائے دیس کیوں جائیں
دن رات کریں محنت اور اِس کی شان بڑھائیں
دولت ملے ‘ عزت ملے’ سب سے بڑھ کر آزادی
جنت کا مزا لیں اور شکر رب کا بجا لائیں
مائیں بہنیں بیٹیاں ‘ بچے بوڑھے اور جوان
سب شاد رہیں آباد رہیں گیت وطن کے گائیں
فوج ہو محافظ سرحدوں کی اور عدلیہ آزاد ہو
انصاف کا ہو بول بالا ‘ دھاگ دشمن پر بٹھائیں
سیاست ہو عبادت ‘ ترقی کے خوب کام ہوں
شاہ تا وزیر ‘ سبھی یاں ‘ سادگی اپنائیں
سدا پرچم میرے وطن کا سر بلند رہے قمر
میرے ملک کے ہنر مند دنیا بھر میں نام کمائیں