Ghamgeen Ashar by Qamar Hamid
غمگین اشعار
(۱)
میں ان بہاروں میں رہنا نہیں چاہتا
مجھے خشک پتوں کا ترنم یاد آتا ہے
(۲)
مجھے روتا دیکھ کر اغیار خوش ہیں
اُنہیں معلوم نہیں کہ برسات ہے یہ
(۳)
مجھے دوستوں کی بیوفائی کا غم نہیں
میں خوش ہوں کہ میرے دشمن ہزاروں ہیں
(۴)
چھپاتا رہا کہ نہ معلوم ہو قصہ درد
اس کی خامشی نے چرچا کر دیا
(۵)
تنہا ہونے نہیں دیتی مجھے تیری یاد
سوچ کے آنگن میں محفل سجا لیتا ہوں