Fikar: Urdu Nazm by Sahir Abdullah
Fikar: Urdu Nazm by Sahir Abdullah
نظم : فکر (ساحر عبداللہ)
رجحان کو اِک مقصد دیا جائے
پیروں کو نہ زنجیر بند کیا جائے
سمت کا تعین تو ضروری ہے بہت
جسم بھی متحرک مگر کیا جائے
روح جو شامل ہو کار میں ترے
کسی سے اس کانہ سحر سہا جائے
رفتار میں اپنی توازن کو ہو کوشاں
کہ لڑکھڑائے تو سامانِ سفر کیا جائے
مت منزل کی دوری کو قدموں سے ناپ
بعدِ ابتدا ، اب اختتام کیا جائے