Dilchusp Sargarmain: Urdu Article by Ubaid Sahil

دلچسپ سرگرمیاں جنہیں ضرور کرنی چائیں۔ عبید ساحل

 

انسانی زندگی ایک مسلسل اور لافانی سفر کا نام ہے۔ ہم زندگی میں ہمیشہ آگے بڑھتے جارہے ہیں۔ جتنی تیزی سے ہماری زندگیاں اور عمریں گزر رہی ہیں ہمارے لیے ایک حیرت کا مقام ہے۔ پہلے زمانوں میں وقت اتنا تیز رفتار نہیں تھا۔ شاید زمانے کے سفر کے ساتھ ساتھ وقت رفتار پکڑ رہا ہے۔ ایسے میں ہماری زندگیوں میں صرف مصروفیات ہی مصروفیات ہیں۔ ہم خود کو یا اپنی فیملیوں کو وقت نہیں دے پا رہے۔ جو کہ بالکل بھی اچھی بات نہیں ہے۔ اس وقت نہ دینے کے نتیجے میں ہم مختلف مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔ جن میں تناؤ، ڈیپریشن، تھکاوٹ، چڑچڑاپن اور انرجی کی کمی محسوس کرنا شامل ہیں۔ ان مسائل کی وجہ سے ہمیں بہت ساری ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بہت سارے مواقع ہاتھ سے نکل جاتے ہیں۔ لیکن اگر ہم خود کو یا فیملی کو وقت دینا شروع کردے تو بہت سارے مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے۔ اور ہماری زندگی ایک منظم طریقے سے اپنے ٹائم لائن پر چلے گی۔ آج ہم اس کالم میں چند ایسے ہی سرگرمیوں اور کاموں کا ذکر کریں گے جنہیں آپکو ضرور آزمانا چاہیے۔ اور جن کے سرانجام دینے سے آپکی زندگی بہت سارے دماغی، نفسیاتی اور جسمانی مسائل سے پاک ہوجائیگی۔

 

 

 

nature

 

ایڈونچرس سفر پر نکلیں

 

مہم جوئی کی سرگرمیاں انسانی جسم اور دماغ پر بہت لاتعداد مثبت اثرات چھوڑ دیتی ہیں۔ مہم جوئی کے دوران انسان فریش اور انرجیٹک محسوس کرتا ہے۔ جس کا دماغ اور نفسیات پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ اور دماغ بہتر طریقے سے کام کرنا شروع کردیتا ہے۔ اور زندگی حسین لگنی شروع ہوجاتی ہے۔ آپ سال میں کم از کم ایک مرتبہ ضرور کسی مہم جوئی میں حصہ لیں جیسے کہ آسمانوں کو چھوتے پہاڑ سر کرنا، انجان جگہوں پر کیمپنگ کرنا، مشکل چٹانون اور بلند پہاڑوں پہ شکار کرنا، برف کی چادر پر سکیینگ کرنا، فضا کی بلندیوں میں پیراگلائیڈنگ اور پیراشوٹنگ کرنا، سمندر کی گہرائیوں میں سکوبا ڈائیونگ کرنا، اونچے پلوں سے بنجی جمپنگ کرنا، اور طلاتم خیز لہروں پر سرفنگ کرنا وغیرہ۔

 

 

cat pregnancy guide

 

پالتو جانور پالیں

 

پالتو جانور پالنا ایک عام گھریلوں سرگرمی ہے جس کے بے شمار فوائید ہے۔ یہ پالتو جانور آپکے زندگیوں میں خوشیوں کا باعث بنتے ہیں۔ یہ آپکو کئیر ٹیکر بناتے ہیں اور آپکو دوسروں کا احساس ہونے لگتا ہے۔ ذہنی تناؤ کو کم کرکے دماغی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ آپکا گھر پرسکون اور خوشحال لگتا ہے اور بچوں پر اس کا بہت پازیٹیو اثرات پڑتے ہیں۔ وہ بھی کئیرنک اور شئیرنگ کرنا سیکھ جاتے ہیں۔

 

 

K2- The Killer Mountain

 

قدرت کے اصل حسن میں کھو جائیں

 

قدرت کا حسن دنیا کا خوبصورت ترین اور مسحورکن نظارہ ہوتا ہے۔ ہماری زندگیاں ہجوم اور آلودگیوں میں گزر جاتی ہیں۔ ایسے میں کسی قدرتی حسین منظر کو وزٹ کرنا بہت ہی مسحورکن ہوتا ہے۔ عجیب سا سکون اور سرور چھپا ہوتا ہے قدرت کے نظاروں میں۔ پانی کے بہاؤں کا ردھم، گھاس پوس کی لہلہاہٹ کا جادو، پرندوں کے مسحور کن گانے اور تنہائی کے قیمتی لمحات ہماری روح کو سکون بخشتے ہیں۔

 

 

تنہا سیر کریں

تنہا سیر کرنا پوری زندگی کا سب سے حسین لمحہ ہوتا ہے۔ جسمانی اور روحانی سکون حاصل کرنے کی غرض سے لوگ تنہا سیر کو نکلتے ہیں اور اپنی زندگیوں کو حسین بناتے ہیں۔ سوچیے کہ آپ بیک پیکنگ کرکے گھر سے نکلے اور کسی سنسان جگہ پر چلے جائیں اور تنہائی کے کچھ لمحے گزارے۔ تنہائی کو ایک جادوئی شکتی کے طور پر اپنے اندر سموئے۔ تنہا مچھلی پکڑے یا تنہا ٹریکنگ کرے، تنہائی ہمیشہ سرور دیتی ہے۔ تنہا سیر کرنے سے انسان خود کو بہتر طور پر سمجھ ہاتا ہے۔ کسی سنسان جگہ پر تنہا کیمپنگ کرکے رات گزاریے، یقین جانیے آپ اپنے آپ کو دنیا کا خوش قسمت ترین انسان سمجھیں گے۔

 

 

poor kid in pakistan

 

دوسروں کی مدد کریں

 

کسی دوسرے انسان کی مدد کرنا ایک انسان کیلیے سب سے سکون بخش کام ہوتا ہے۔ جتنی خوشی ہمیں کسی دوسرے انسان کی مدد کرکے ملتی ہے وہ دنیا کے کسی چیز میں نہیں ہوتی۔ آپ چار پانچ دن تک بہت انرجیٹک محسوس کرتے ہو۔ چار پانچ دن تک اس فعل کا اثر آپ کے اعصاب ہر چھایا ہوتا ہے۔ اور آپ ہر کام میں دلچسپی لینے لگتے ہو۔ چلیں یہ طریقہ آزمائیں کہ ایک موقع دیکھ کر کسی بے آسرا یا غریب شخص کی مدد کرے۔ مدد کرنے کے بہت سارے طریقے ہیں۔ چاہے آپ کسی ایسے شخص کی مالی مدد کرے جس کا آپکو یقین ہو کہ وہ تنگ دست اور لاچار ہے۔ چاہے آپ بس یا گاڑی میں بیٹھے ہو اور آپ وہاں ایسے شخص کو دیکھے جس کی حالت پر آپکو رحم آ رہا ہو۔ آپ اس کا کرایہ ادا کریں۔ یا اس طرح کا کوئی دوسرا فلاحی کام کرے۔ تو آپ نوٹ کیجیے کہ کتنے دنوں تک اس عمل کا آپکی زندگی پر کتنا اثر پڑتا ہے۔

 

 

ایک دن بغیر ٹیکنالوجی کے گزاریے

 

میرا یہ والا آئیڈیا شاید آپکو پاگل پن لگے لیکن یہ حقیقت ہے کہ جتنی ٹیکنالوجی نے ہمیں ایڈوانس کیا ہے اتنا ہی ہماری زنددگیوں کو بے زار کیا ہے۔ آپ ایک دن ارادہ کرکے پورا دن بغیر ٹیکنالوجی کے استعمال کے گزاریے۔ پورا دن فون یا دوسرے ڈیجیٹل ڈیوائیسز کا استعمال نہ کرے۔ یہ پورا دن اپنے گھر والوں اور ماں باپ کو دے۔ ماں باپ کے ساتھ خوشگورا لمحے گزارے اور پھر اپنی زندگی میں تبدیلیوں کو دیکھے۔ میرا دعوی ہے کہ آپ بیت بدل چکے ہونگیں۔

 

 

Personal Training & Exercises: Report of Pakistani Market

 

 

یوگا اور مراقبہ کرنا سیکھیے

 

مراقبہ سکون اور شانتی کا سب سے بڑا اور مؤثر طریقہ ہوتا ہے۔ مراقبے کیلیے با قعدہ ہریکٹس سیشنز ہوتے ہیں۔ آپ یوٹیوب یا کسی ماہر شخص سے مراقبے کا طریقہ سیکھ لیجیے اور اسے پریکٹس کرنا شروع کرے۔ آپکی تمام بے سکونی اور تھکاوٹ کا خاتمہ ہوجائیگا۔ یوگا بھی جسمانی سکون کیلیے سب سے موٹر ایکسرسائز ہوتی ہے۔ آپ ماہر شخص سے یوگا کا طریقہ سیکھیے اور اسے تنہائی میں پریکٹس کرے۔ آپ خود کو بہت ہی الگ محسوس کروگے۔

 

ایک بڑا منزل سیٹ کیجیے

 

سیانے کہتے ہیں کہ جس کی زندگی میں کوئی بڑی منزل ہو وہ شخص زندہ ہوتا ہے۔ اور اگر کسی شخص کی زندگی بڑی منزلوں سے خالی ہو تو وہ شخص ویران ہوتا ہے یا اس کی مثال مردہ کی سی ہوتی ہے۔ بڑا خواب دیکھنا بڑے دل اور تیز دماغ کی نشانی ہوتی ہے۔ جب کوئی انسان بڑے خواب دیکھتا ہے تو اس کی زندگی جستجو اور خود اعتمادی سے بھر جاتی ہے۔ اسے منزلوں کو پانے میں دنیا کا سب سے میٹھا احساس ہوتا ہے اور جب انسان منزل پا لیتا ہے تو وہ زندگی کو گل و گلزار پاتا ہے۔ آج ہی ایک بڑا منزل سیٹ کیجیے۔ مثلا یہ سوچیں کہ مجھے اس بڑے مقام تک پہنچنا ہے، مجھے اس عہدے کو حاصل کرنا ہے، مجھے زندگی میں اتنی کامیابی چائیں یا مجھے مسقبل میں یہ بننا ہے تو آپ ہمیشہ بہت انرجیٹک اور فریش محسوس کروگے۔ آپکے خواب اور منزل آپکو ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔

 

 

You may also like...