Dil Ke Lutt Jaane Ka: Urdu Ghazal by Shahreen Khalid
Dil Ke Lutt Jaane Ka: Urdu Ghazal by Shahreen Khalid
دل کے لٹ جانے کا اظہار ضروری تو نہیں
یہ تماشہ سر بازار ضروری تو نہیں
مجھے تھا عشق تیری روح سے اور اب بھی ہے
جسم سے ہو کوئی سروکار یہ ضروری تو نہیں
میں تجھے ٹوٹ کر چاہوں تو میری فطرت ہے
تو بھی ہو میرا طلب گار یہ ضروری تو نہیں
اے ستم گر ذرا جھانک میری آنکھوں میں
زباں سے ہو پیار کا اظہار ضروری تو نہیں۔