Daastan Raqam Karte Chalay: Urdu Nazm by Mujeeb Ur Rehman Anjum
Daastan Raqam Karte Chalay: Urdu Nazm by Mujeeb Ur Rehman Anjum
داستاں رقم کرتے چلے ہیں
نقش زخم اپنے کرتے چلے ہیں
احتیاطاً ہی حال اس کا پوچھا
بے وفا ہم کو کہتے چلے ہیں
کیسا دل پہ ستم اس نے ڈھایا
عہد سے ہی مکرتے چلے ہیں
حکم کرتے تو شمع جلاتے
سب دیے وہ بجھاتے چلے ہیں
اب ہے تم پہ جلاؤ یا توڑو
ہم پیام اپنا دیتے چلے ہیں
پوچھتے ہیں وہ ‘میں ہوں’ یا ‘ہم ہوں’
اور ہم مسکراتے چلے ہیں
اب نہ میرے تبسم سے جلنا
عرض ادبا” یہ کرتے چلے ہیں
ائے مجیب!اس ادا پہ میں قرباں
غیر مجھکو جو کہتے چلے ہیں