Chaand: Urdu Poem by MJ Maryam
Chaand: Urdu Poem by MJ Maryam
تنہا تنہا سا لگتا ہے آدھی رات کا چاند
ہمدم سے بچھڑا سا لگتا ہے آدھی رات کا چاند
پیارا پیارا سا لگتا ہے آدھی رات کا چاند
منتظر سا لگتا ہے آدھی رات کا چا ند
بڑابیتاب سا لگتا ہے آدھی رات کا چاند
چاندنی کے بغیر سا لگتا ہے آدھی رات کا چاند
کھویا کھویاسا لگتا ہے آدھی رات کا چاند
محبوب سے ناراض سا لگتا ہے آدھی رات کا چاند
بڑا اْداس سا لگتا ہے آدھی رات کا چاند
اشکوں میں ڈوبا سا لگتاہے آدھی رات کا چاند
ایم جے