Chaahat: Urdu Nazm by Shams Raja
Chaahat: Urdu Nazm by Shams Raja
نظم “چاہت”
کبھی اِک بار یہ کہہ دو
تمہیں مجھ سے محبت ہے
تِری یادوں میں یوں گم سم
میں اشکوں کو بہاتا ہوں
تڑپتا ہوں میں راتوں کو
کبھی خود کو رلاتا ہوں
محبت ہے مجھے تم سے
نہ کوئی یہ حماقت ہے
کبھی اِک بار یہ کہہ دو
تمہیں مجھ سے محبت ہے
گزر تیرا جہاں سے ہو
وہاں ہر روز جاتا ہوں
تِرے گزران میں ہر پل
میں پلکوں کو بچھاتا ہوں
کبھی بھی جو نہ ٹوٹے گی
بنی ایسی یہ عادت ہے
کبھی اِک بار یہ کہہ دو
تمہیں مجھ سے محبت ہے
تجھے پانے کی چاہت میں
چراغوں کو جلاتا ہوں
فلک پر میں صدا اپنی
خدا کو جا سناتا ہوں
تمنا ہے یہی دل میں
یہی ناسؔق کی چاہت ہے
کبھی اِک بار یہ کہہ دو
تمہیں مجھ سے محبت ہے
شمس المحمود ناسؔق