Broiler Production: Research Article by Warisha Fatima
Broiler Production – Research Article by Warisha Fatima
مُرغیوں کی ایک خاص نسل ہے جو وائیٹ کارنش (White Cornish) وائیٹ راک (white Rock) اور ہمپ شائر (New Hampshire) باہمی اخطلاط سے وجود پزیر ہوا ہے۔اسے برائلر کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ان چوزوں کا گوشت نہایت لذیز،جلد ہضم،طاقت بخش،اور نہایت اعلیٰ خصوصیات کا حامِل ہوتا ہے۔برائلر چوزے تقریباً ۸ سے ۱۰ ہفتے کی عمر میں تین سے چار سے پونڈ وزن بناتا ہے یا پاتا ہے۔کسیر ذرعی آمدنی کا آسان اور سہل زریعہ ہے۔کاروباری نقطہ نگاہ سے یہ صنعت وسیع پیمانے پر چلانے سے چوزوں کی نہایت جلد افزائش حیرت انگیز نتائج رونما کرتی ہے۔ پرورش کے اخراجات نہایت قلیل اور مقابلتاً کہیں زیادہ ہے۔
یوں تو مُرغبانی کثیر المقاصد اور متعدد منفحت بخش خوبیوں کی حامِل ہے۔ان جملہ اوصاف کے دو مقاصد یعنی گوشت کے لئے مرغیوں کی پرورش اور انڈوں کے لئے مرغیوں کی پرورش خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔روز افزدں آبادی کے پیش نظر اور دِن بدن بڑھتی ہوئی گوشت کی مانگ یا ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اور بنی نوع انسان کے لئے ایسی عُمدہ اور بہترین غذا جو ہر قسم کے اجزا سے بھرپور ہو مہیا کرنے کے لئے اس صنعت کو وسیع پیمانے پر فروغ دینا سود مند ثابت ہوتا ہے۔
ہماری روزمرہ خوراک میں حیوانی لحمیات کی مقدار بلحاظ جسمانی ضرورت افسوسناک حد تک کم ہیں۔اس کے برعکس گوشت کی قیمت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ خوراک کا لحمیاتی جزو جس میں جسم کو بالیدگی اور گوشت بخشنے والے اجزا یعنی امائنو ایسڈ (Amino Acid) پائے جاتے ہیں۔ تنومند افراد کی صحت اور مُجاہدانہ طرزِ زندگی کے لئے اشد ضروری ہیں۔ لیکن پاکستان میں گوشت اور انڈوں کا استعمال دیگر ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں بہت ہی کم ہے۔ گوشت اور انڈوں کو بافراط پیدا کرنے کے لئے ہمیں موجودہ پیداوار سے کئی گُنا زیادہ گوشت اور انڈے پیدا کرنا مقصود ہے۔ امریکہ وغیرہ میں تجربات سے صابت ہُوا ہے کہ برائلر چوزوں کے وزن میں دو پونڈ خوراک کے عوض ایک پونڈ گوشت کا اضافہ ہوتا ہے۔یعنی اگر ایک چوزہ دو پونڈ راشن یا خوراک کھا لے تو اس کے عوض اسی کا جسم بلحاظ وزن ایک پونڈ بڑھتا ہے۔
اس کی مثال یوں ہے کہ جیسے عام گھوڑوں سے اسپ تازی مختلف ہوتا ہے۔ ایسا ہی طریقہ برائلر پرندوں کا بھی ہے۔اس لئے ان کی خوراک میں لحمیات کی شرح ۲۰ فیصد سے ۲۳ فیصد تک ہونی چاہئے۔
برائلر کی اہمیت
ا- یہ ایک نہایت دلچسپ اور منافع بخش کاروبار ہے اور نئی صنعت ہونے کے باعث اس کے فروغ کے امکانات بہت وسیع اور متوقع ہیں۔
– روزافزدں آبادی کی بڑھتی ہوئی گوشت کی ضروریات کو پورا کرنے کا واحد طریقہ اور زریعہ برائلر چوزوں کا رکھنا ہے-
– کثیر آمدنی کا سہل ذریعہ ہے ۔ نیز برا مگر کی فصل جلد پک جاتی ہے۔
– کھیتی باڑی کے لئے کافی کھاد مہیا کر دیتا ہے ۔
۵- کم خروج بالا نیٹی ہے ۔ تھوڑے سرمایہ سے اس کا روبار کی ابتدا کی جاسکتی ہے ۔ اور کثیر منافع کے باعث اس کو جلد کا میاب بنایا جا سکتا ہے۔
The writer is a student of Poultry Science at Karachi University.
Photo courtesy by Egor Myznik on Unsplash