Broiler Chooza: Urdu Article on Poultry by Faiz Khan

برائلر چوزہ 

مرغیوں کی ایک خاص نسل ہے جو وائیٹ کارنش (white Cornish)
وائیٹ راک (white Rock) اورہیمپ شائر (New Hampshire)
کے باہمی اختلاط سے وجود پذیر ہوا ہے۔ اسے برائلر کے نام سے موسوم
کیا گیا ہے ۔ ان چوروں کا گوشت نہایت لذید جلدہضم، طاقت بخش
اور نہایت اعلی خصوصیات کا حامل ہوتا ہے ۔ برائلر چوزہ تقریبا
۸ سے ۱۰ ہفتے کی عمر میں تین سے چار پونڈ وزن بناتا ہے یا پاتا ہے۔
کشیر زرعی آمدنی کا آسان اور سہل ذریعہ ہے ۔ کاروباری نقطہ نگاہ سے
یہ صنعت وسیع پیمانے پر چلانے سے چوزوں کی نہایت جلدافزائش
حیرت انگیز نتائج رونما کرتی ہے۔ پردیش کے اخراجات نہایت قلیل
اور کہیں زیادہ ہے ۔

 

یوں تو مرغبانی کثیر اور متعد و منفعت بخش خوبیوں کی حامل
ہے ۔ ان جملہ اوصاف کے دو مقاصد یعنی گوشت کے لئے مرغیوں کی
پرورش اور انڈوں کے لئے مرغیوں کی پرورش خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ۔
روزافزوں آبادی کے پیش نظر اور دن بدن بڑھتی ہوئی گوشت
کی مانگ یا ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اور بنی انسان کے لئے ایسی
عمدہ اور بہترین غذا جو ہرقسم کے اجزا سے بھر پورہو مہیاکرنے کے لئے

 

اس صنعت کو وسیع پیمانے پر فروغ دنیا سود مند ثابت ہوتا ہے۔ہماری روزمرہ خوراک میں حیوانی لحمیات کی مقدار بلحاظ جسمانی ضرورت افسوسناک حد تک کم ہیں ۔ اس کےبرعکس گوشت کی قیمت میں دن بدن
اضافہ ہو رہا ہے خوراک کا یہ لحمیاتی جزو جس میں جسم کو بالیدگی اور گوشت بخشنے
والے اجزاء یعنی امائنوایسڈ (Amino Acid) پائے جاتے ہیں۔
تنومندافراد کی صحت اور مجاہدانہ طرز زندگی کے لئے اشد ضروری ہیں ۔

 

لیکن پاکستان میں گوشت اور انڈوں کا استعمال دیگر ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے
میں بہت ہی کم ہے۔ گوشت اور انڈوں کو با فراط پیدا کرنے کے لئے ہیں
موجودہ پیدا وار سے کئی گنا زیادہ گوشت اور انڈے پیدا کرنا مقصود ہے۔
امریکہ وغیرہ میں تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ براٹلر چیزوں کے وزن میں
دو یونڈ خوراک کے عوض ایک پونڈ گوشت کا اضافہ ہو تا ہے ۔ یعنی اگر
ایک چوزہ دو یونڈ راشن یا خوراک کھا لے تو اس کے عوض اس کا
جسم بلحاظ وزن ایک پونڈ بڑھتا ہے۔

 

اس کی مثال یوں ہے کہ جیسے عام گھوڑوں سے اسپ ناری مختلف
ہوتاہے۔ ایسا ہی طریقہ براٹلر پرندوں کا بھی ہے ۔ اس لئے ان کی خوراک
میں لحمیات کی شرح ۲۰ فیصد سے ۲۳ فیصد تک ہونی چاہیے ۔

 

 

poultry farming in pakistan

 

برائلر کی اہمیت

 

ا۔ یہ ایک نہایت دلچسپ اور منافع بخش کاروبار ہے اور نئی صنعت بخنشے
کے باعث اس کے فروغ کے امکانات بہت وسیع اور متوقع ہیں۔
2-روزافزوں آبادی کی بڑھتی ہوئی گوشت کی ضروریات کو پورا کرنے
کا واحد طریقہ اور ذریعہ برائلر چوزوں کا رکھنا ہے ۔
فارم کی احتیاط
فارم کے اندر لکڑی کا برادہ یا چھال کی تین سے چار انچ تک تہہ
بچھائی جائے ۔ فارم کے نزدیک کوئی دوسرا فارم نہ ہو۔ کیونکہ برائلر فارم
کو دوسرے فارم سے بیماری پھیلنے کا خطرہ نہ ہو۔

برائلر فارم بناتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ لکڑی
کی بجائے لوہا یا اینگل آئرن استعمال ہو۔ اور 1/2 سوراخ کی
جالی لگائیں چھت کے لئے ایسپٹس شیٹ استعمال کریں۔
برائلر ہاؤس کی چھت انسو لیٹڈ ہو یعنی ایسے طریقہ سے بنائیں
جو سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں ٹھنڈی ہو۔ برائلر پرندوں کو
سورج کی سیدھی شعاؤں یا کر نوں اور ہوا کے تیز جھونکوں سے
محفوظ کرنے کے لئے مالی سے باہرٹاٹ کے موٹے پردے لگانا ضروری ہے۔

برائلر ہاؤس کے باہر بڑے دروازے کے سامنے ایک ایسا گڑھا کھو دکر بنایا جائے جس میں فینائل یا چونے کا ایک لہر بچھایا جاسکے ۔
تاکہ اگر کوئی آدمی اندر داخل ہو جائے تو اپنے پاؤں کو پہلے ڈبوکر
داخل ہو سکے۔ اس طرح متعدی امراض لگنے کا خطرہ نہیں ہوتا۔

 

 

Written by Muhmmad Faiz Khan

BS Poultry Science – University of Karachi [Department of Physiology]

 

You may also like...