Barri Hi Dair Main Himmat Juttaa Paya Hoon : Ghazal by Shams Raja

Barri Hi Dair Main Himmat Juttaa Paya Hoon : Ghazal by Shams Raja

غزل

بڑی ہی دیر میں ہمت جُٹا پایا ہوں
میں اپنے آپ کو خود سے ملا پایا ہوں

تِری تصویر دل میں ہے فقط اِس خاطر
میں اپنے دل کو جلنے سے بچا پایا ہوں

ابھی ٹھہرو، بتانے کو بہت باقی ہے
ابھی میں دردِ دل آدھا سنا پایا ہوں

تِرے در سے جنازہ جو اُٹھایا دل کا
بڑی مشکل سے سینے میں دبا پایا ہوں

وہ ہے سورج زمیں پر وہ کہاں آتا ہے
میں اُسکا عکس ہی خود کو دکھا پایا ہوں

لگے ہیں چوکھٹوں سے بین کرتے سب غم
ابھی یہ گھر دکھوں کو نہ دکھا پایا ہوں

سبھی تاریکیاں اپنی مٹانے کو میں
دیا نفرت کا سینے میں جلا پایا ہوں

یہ دل ناسؔق کبھی کا تھا جو آوارہ سا
بڑی محنت سے اِک کونے بٹھا پایا ہوں

شمس المحمود ناسؔق

 

 

ghazal

 

 

You may also like...