Baap: Urdu Nazm by Nishat Qamar

Baap: Urdu Nazm by Nishat Qamar

 

” باپ”
سارے جہان کی خوشیاں اکٹھی کر کے أس کے قدموں میں رکھ دوں ایسا میرا بھی دل کرتاہے
میں واقعی خوش نصیب ہوں کہ وہ مجھے کھونے سے ڈرتا ھے
وہ اتنا پیار کرتاہے مجھ سے کہ کبھی گنوا نہ سکا
لیکن پھر بھی ہر ازمایش میں وہ میرے روبرو ساتھ چلتا ہے
بھیگ جاؤں جو کبھی بارش میں اگر اپنے ہاتھوں سے مجھے دوائ کھلاتا ہے
جاگوں جو ساری رات میں بار بار اپنی نیند خراب کر کے دیکھتا ہے وہ مجھے
بن کہے میری ہر خواہش کو سمجھے کوئی اتنا قابل نہیں میری نظر میں
فقط! میری خاطر وہ دن و رات پریشان رہتا ہے
دنیا بھر کی تکالیف کا سامنا کرے لیکن میری کسی بھی بات پر أف تک نہ کہتا ہے
کن لفظوں میں بیان کروں أسے دن و رات حوصلہ جو دیتا ہے وہ مجھے
ایک ایسا پھول میرے گھر کے گلستان میں رہتا ہے
لوگ پکارتے جسے “باپ” کہ کے ایک ایسا باغبان میرے گھر کے انگن میں رہتا ہے
گر نہ ہو وہ تو ٹوٹ کر بکھر نہ جاؤں اس دنیا میں میں کہیں ؟؟
نہ کوئی ازالہ کر سکے میرے انسؤوں کا جو صرف أس کے گر یباں میں جذب ہوتے ھیں
أس کے احسانوں کا بدلہ تو کچھ بھی نہیں ہے میرے پاس
” اے میرے الله ”
بس اتنی سی دعا ہے تجھ سے یا رب ! میرے باپ کو لازوال رکھنا
امین !

 

Baap: Urdu Nazm by Nishat Qamar

 

Photo by Caleb Jones on Unsplash

 

You may also like...