Asma Tariq from Pakistan wins Global Roundtable Youth Award 2021
عالمی یوتھ ایوارڈ 2021 میں پاکستانی طالبہ فاتح قرار
راؤنڈ ٹیبل گلوبل یوتھ ایوارڈ میں پاکستانی طالبہ اسماء طارق فتح مند ہوئی ہیں۔
یہ عالمی یوتھ ایوارڈ کے لیے راؤنڈ ٹیبل گلوبل تقریب کا انعقاد برطانیہ میں ہوتا ہے۔ تقریب اور اس میں دیے جانے والے ایوارڈ ایسے نوجوان افراد کو دیے جاتے ہیں جنہوں نے اپنے فیلڈ میں قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کچھ کر دکھایا ہو۔ یہ ایوارڈ پچھلے دس سال سے منعقد کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے اس ایوارڈ شو میں 35 سے زائد ممالک کے نوجوان لڑکے لڑکیاں شرکت کررہی تھیں۔ تقریب میں بیس منصف تھے۔ جو مقررہ معیار پر مقابلے میں شریک نوجوانوں کو ان کی کاکردگی پر پرکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔
مقابلے کے تین زمرہ جات ہوتے ہیں۔ ایک زمرہ تعلیم کا ہوتا ہے۔ یہ ان شرکا کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کم عمری میں تعلیم میں کوئی اہم کارنامہ سرانجام دیا ہو۔ مقابلے میں دوسرا زمرہ تخلیق کا ہوتا ہے۔ جس کا فیصلہ شرکا کے تخلیقی کام کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔ اسی طرح تیسرا زمرہ قیادت کا ہے۔
تمام شرکا اپنے اپنے کیے گئے کام کو اپنی متعلقہ کیٹیگری میں پیش کرتے ہیں۔ پھر جج اپنے مقررہ معیارات پر اسے پرکھ کر اسکی رینکنگ کرکے ان کی جیت اور شکست کا فیصلہ کرتے ہیں۔ یہ مقابلہ نوعمر جوانوں کے لیے ہے جس کی حد پندرہ سال سے پچیس سال ہے۔ اس عمر کے نوجوان دنیا بھر سے اس مقابلے میں شرکت کرسکتے ہیں۔ اگر آپ مطلوبہ معیار اور زمرہ جات پر پورا اترتے ہیں تو آپ اس میں شامل ہوسکتے ہیں۔
پاکستانی طالبہ اسماء طارق نے یہ ایوارڈ لیڈرشپ ان امپاورمنٹ کے زمرے میں جیتا ہے۔
پچھلے سال کوڈ میں یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ مل کر انٹرنیشنل پلیٹ فارم کے ساتھ پاکستان لیڈر شپ پروگرام کا آغاز کیا. ہمارے پاس آفس نہیں تھے، ہم نے اپنے کمروں کو کلاس روم میں تبدیل کردیا اور آن لائن کلاس کی مدد سے پاکستان کے دور دراز علاقوں سے ہزار سے زائد سکول اور کالج کے بچوں کو لیڈر شپ کی تربیت دی.. بنگلہ دیش کے روہینا کیمپوں کےلیے بھی آن لائن واٹس ایپ کلاس کا آغاز کیا اور ہزاروں افراد کی تربیت کی. تعلیم کا مقصد صرف پڑھانا اور رٹا لگوانا ہی نہیں ہوتا بلکہ بچوں کی شخصی تربیت بھی بہت ضروری ہے. ہمیں شعور کی روشنی کو پھیلانا ہے.
یہ ضروری نہیں کہ ہر کہانی کا آغاز خوشگوار ہو، مسکراہٹیں بکھیرتا ہو مگر ہر کہانی میں خدا آپ کو ایک بار چوائسس ضرور دیتا ہے کہ آؤ سنبھالو اپنی کہانی کو اور لے جاو جس طرف اور جہاں تم اسے لے جانا چاہتے ہیں. ہاں ہو سکتا ہے، تمہیں یہ چوائسس نہ ملی ہو کہ تمہیں کس طرح، کہاں اور کیسے اپنی زندگی کی کہانی شروع کرنی ہے مگر یہ تمہارے اختیار میں ہے کہ تم کہاں اور کیسے اس کہانی کو ختم کرنا چاہتے ہو. زندگی میں چیزیں، حالات سب اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں مگر کبھی ان حالات کی وجہ سے ہمت نہیں ہارنی، رکنا نہیں ، بس لگے رہو. اردگرد سے .سیکھتے رہو اور آگے بڑھتے رہو
Ravi Magazine is a tribute to Ravians, alumni of GCU Lahore, who over a history of 150 years shaped Arts, Literature, Politics and History of South Asia. Click here to learn about the Ravians in top banner.
Ghazal singing is unique genre from South Asia, which beautifully marries Urdu Love Poetry with Classical music. Download 100 Best Ghazals Ever in MP3, including Mehdi Hassan, Nusrat Fateh Ali, Jagjit and Chitra Singh, Tina Sani and more.