Ansoo Meri Palkon Pe: Urdu Ghazal by Shehzeen Khaliq

Ansoo Meri Palkon Pe: Urdu Ghazal by Shehzeen Khaliq

 

آنسو میرے اپنی پلکوں پہ سجاتا تھا کبھی 
نمی میری آنکھوں کی اپنی پلکوں پہ گراتا تھا کبھی

 

خزاں رُتوں میں خشک پتوں کی مانند
سمیٹتا تھا مجھے اور جلاتا تھا کبھی

 

جاڑے کی خنک ہوا جیسے گرم گالوں کو چھو جائے
ایسے میرے ناز اٹھاتا تھا کبھی

 

میری ہنسی وہ قيد رکھنا چاہتا تھا
میری آنکھوں کے موتی سرعام چھلکاتا تھا کبھی

 

نرم گلاب کی کلیوں سا تھا وہ
میری راه میں خار بچھاتا تھا کبھی

 

باتیں وہ عزتوں کی کرتا تھا اکثر
میری عزت کا تماشا بناتا تھا کبھی

 

سمیٹتا تھا مجھے اپنی بانہوں میں
تحافظ کا احساس دلاتا تھا کبھی

 

ویران صحرا کی گرم رُتوں میں
دھوپ میں چھوڑ جاتا تھا کبھی

 

از قلم
شہزين خالق

 

 

 

You may also like...