Allah – Behtereen Likhnay Waala: By Shahreen Khalid
Allah – Behtereen Likhnay Waala: Urdu Article by Shahreen Khalid
تم اللہ کے لکھے کو مٹا کر کیوں خود اپنا نصیب لکھنا چاہتے ہو؟ اس کا لکھا تمہاری سوچ سے کئی درجے بہتر ہو گا چھوڑ دوں اپنے نصیب سے لڑنا جو تمہیں ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرنے والا ہے وہ تمہارا ستر ماؤں سے پیار کرنے والا نصیب غلط نہیں لکھ سکتا؟ پھر کیوں راتوں کو اٹھ اٹھ کر روتے ہو ؟
اس شخص کو پانے کے لئے دعائیں مانگتے ہو اللہ نے دعا کا اختیار دیا ہے دعاؤں سے نصب بدلا جا سکتا ہے مگر بھی سوچا ہے؟ جو اللہ نے تمہارے نصیب میں لکھا وہ اس سے کئی گناہ بہترین ہو اور ہمیشہ اللہ سے دعاؤں میں تمہارے حق میں جو بہتر ہے وہ مانگا کرو کیونکہ تم نہیں جانتے تمہارے حق میں کیا بہتر ہے اور کیا نہیں میر اللہ سب جانتا ہے فرض کرو تم اس شخص کو پاکر بھی ہے سکون رہو جس کو تم اپنا سکون سمجھتے تھے اگر اس سے تمہیں سکون نہ ملے تو پھر کیا کرو گے ؟ مر جاؤں گے ؟
پھر تمہارے پاس ندامت کے آنسوں کے سوا کچھ نہیں بچے گا ۔ میں نے سنی ہے وہ سسکیا ں اور دیکھے ہیں وہ آنسو جو اپنی ہی مانگی ہوئی دعاؤں پر دن رات روتے ہیں خود کو کوستے ہیں پرتب زندگی ان کو اس مقام پر لا کھڑا کرتی ہے جہاں یہی دعا ان کا مقدر بن جاتی ہے اور وہ چاہتے ہوئے بھی کچھ نہیں کر سکے۔ وہ اپنی کی ہوئی دعاؤں کارخ واپس موڑ سکتے ہیں نہ بول سکتے ہیں پر زندگی ان سے ایسے ایسے سخت امتحان لیتی ہے جس پر وہ صرف اللہ سے اپنی مانگی ہوئی دعاؤں کے ندامت بھرے آنسوں سے اپنے لئے صبرما نگتے ہیں اس لئے ہمیشہ اپنے اللہ کے لکھے پر راضی ہو جاؤ وہ سب سے بہترین لکھنے والا۔