Akhri Safha: Azad Nazm by Hasnain A Qadir

Akhri Safha: Azad Nazm by Hasnain A Qadir

 

آزاد نظم (آخری صفحہ) 

 

کتاب کا آخری صفحہ ہے 

دل  میں  امیدیں  ہیں 

کھلی آنکھوں سے دیکھتے دیکھتے

ہر حرف کو جذب کرتے ہیں

اُن سطروں کے انتظار میں ہیں

جہاں دلوں نے مل جانا ہے

  پھر منزل پہ جب پہنچتے ہیں 

وہاں ایک کی موت ہو جاتی ہے 

قاری کے دل میں پھر احساس 

خالی پن کا اُتر آتا ہے

پٹخ   کر  کتاب 

گہری سوچ میں پڑ جاتا ہے

کتاب کا آخری صفحہ ہے

کتنے بد نصیب تھے

کچھ کسی کے ہاتھ نہ آیا 

کوئ کسی کے کام نہ آیا

کتاب کا آخری صفحہ ہے 

 

GCU Old Hall

GCU Old Hall

You may also like...