Ae Maula-e-Kul, Sun Ke: Urdu Nazm by Mujeeb Ur Rehman
Ae Maula-e-Kul, Sun Ke: Urdu Nazm by Mujeeb Ur Rehman
اے مولائے کل سن کے غزہ کی صداؤں کو
بلکتے تڑپتے رہتے ہیں،نظر کرم کی دعاؤں کو
مقدس زمیں ہے قدس،سب انبیاء کی لاڈلی
کہ فاروق اعظم نے فیض بخشا یہاں ہواؤں کو
آج تیری امت مجبور و مظلوم ہے یا نبی
دل تڑپتے ہیں نظر کرم کی فضاؤں کو
یا خدا اہل قدس پہ اب کرم فرمائیے
کب تلک بلکتے رہیں یتیم اپنی ماؤں کو
رب حبیب!سن لے تو میری التجاؤں کو
آزاد کر دے یا رب قدس کی ہواؤں کو