Ae Dil Itna Kahay Machal Raha Hai: Ghazal by Saleem Jamaal
Ae Dil Itna Kahay Machal Raha Hai: Ghazal by Saleem Jamaal
اے دل اِتنا کاہے مَچل رہا ہے
بھیتر ترے یہ کیا چل رہا ہے
ہے رات تو کب کی بیت چُکی
اب کیوں غمِ وصل میں جل رہا ہے
جو تھا رگِ جاں کے قریب کبھی
وہ مرے دل کو ہی نِگل رہا ہے
ہے سایۂ غم اب بھی راہِ سفر
اب تو سورج بھی ڈھل رہا ہے
گر تم جو بدل گئے تو کیا غم
یہ زمانہ بھی تو بدل رہا ہے
روتے پھرتے سو ہی گیا یہ
دل ہولے ہولے سنبھل رہا ہے
سلیم جمال