Acha Tumhain Baarish Pasand Hai? Beautiful Urdu Nazm by Mirza Fahad
Acha Tumhain Baarish Pasand Hai? Beautiful Urdu Nazm by Mirza Fahad
اچھا تو تمہیں بارش پسند ؟
کیا جانتے ہو بارش کے بارے میں
یا تمہاری پسندیدگی کی وجہ
کیا ہے وہی بوسیدہ رائے رکھتے ہو گے
کہ بارش کے بعد مٹی کی خوشبو من مائل ہے
یا بارش میں چائے کا میسر ہونا روح فرسا ہے
یا پھر بارش میں کسی کو یاد کرنے کے متعلق عام سا تبصرہ
یا کسی کی موجودگی میں بارش میں بھیگنے کی حرص
یہ خواہشات تو تقریباً سبھی رکھتے ہیں
میرے لیے یہ عام ہے
اگر تم کسی موسم میں بھی مجھے میسر ہو تو وہی موسم میرا پسندیدہ ہے
سخت گرمی میں تمہاری پیشانی سے ڈھلکتا ہوا پسینے کا قطرہ مجھ سے زیادہ خوش نصیب ہے
خزاں میں تمہارے پاؤں تلے روندے جانے والے پتے میری کتاب کے ہر صفحے کی زینت ہیں
بہار میں تمہارے ہاتھ سے توڑا ہوا گلاب میرا رقیب ہے
سردی میں تمہارے ہونٹوں کو چھوتے بھاپ اڑاتے چائے کے کپ سے مجھے حسد ہے
خیر بارش تو مجھ بھی پسند ہے
مگر میرے حواسوں پر بارش سے زیادہ تم حاوی ہو
از مرزا فہد