Aao Ik Sajda Karein Aalim-e-Madhoshi Main: Ghazal by Saghar Siddiqui

Aao Ik Sajda Karein Aalim-e-Madhoshi Main: Ghazal by Saghar Siddiqui

 

ہے دعا یاد مگر حرف دعا یاد نہیں
میرے نغمات کو انداز نوا یاد نہں

ہم نے جن کے لئے راہوں میں بچھایا تھا لہو
ہم سے کہتے ہیں وہی عہدوفا یاد نہیں

زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں

میں نے پلکوں پہ در یار سے دستک دی ہے
میں وہ سائل ہوں، جسے کوئی صدا یاد نہیں

کیسے بھر آیئں سر شام کسی کی آنکھیں
کیسے تھرائی چراغوں کی ضیاء یاد نہیں

صرف دھند لایے ستاروں کی چمک دیکھی ہے
کب ہوا، کون ہوا، مجھ سے خفا یاد نہیں

آو اک سجدہ کریں عالم مدہوشی میں
لوگ کہتے ہے کہ ساغر کو خدا یاد نہیں

 ساغرؔ صدیقی

 

Saghar Siddiqui

 

 

You may also like...