وقت : Urdu Poem By Urooj Nisar
یہ جو ائینہ وقت ہے
یہ حقیقتوں سے ہے لدا ہوا
بھلاے بیٹھے ہیں جو ذات کو
یہ انھیں ہے ٹٹولتا
آزمائش وقت سے یہاں
نہیں کوئی بچا ہوا
کہ عیاں کر دیتا ہے وقت
محدود و لامحدود سب
دائر تصور نہیں رہتا یکساں
ہو وسعت جہاں سے جب آمنا سامنا