جناب ندا فاضلی مرحوم کی یاد میں: Remembering Nida Fazli

nida-fazli

nida-fazli

 

جناب ندا فاضلی مرحوم کی یاد میں
از کاوش عباسی

دل کو بہت پیارے جناب ندا فاضلی ہمارے تازہ عہد کے سب سے بڑے شاعر تھے اور ہیں۔ اُنہیں مانا گیا ہے مگر کم مانا گیا ہے ، جیسے اُن سے کم شاعروں کو زیادہ مانا گیا ہے۔ یہی افراط و تفریط ہمارے عہد ِکم ہنراں کی پہچان بنی ہوئی ہے۔ ہم جناب ندا فاضلی کو یاد کرتے اور دل کو پُر خون و آنکھوں کو پُر نَم کرتے رہتے ہیں

مِیرا جی ، راشد ، فیض ، مجاز ، ساحر ، اخترالایمان ، مجید امجد کے بعد ایسی نظم تو کہیں نہیں پڑھی۔

نظم: ندا فاضلی

جو اِس گھڑی نام ہے تمہارا

یہ زندگی
آج جو تمہارے
بدن کی چھوٹی بڑی نسوں میں
مچل رہی ہے
تمہارے پَیروں سے
چل رہی ہے
تمہاری آواز میں
گلے سے نکل رہی ہے
تمہارے لفظوں میں ڈھل رہی ہے
یہ زندگی
جانے کتنی صدیوں سے
یوں ہی شکلیں بدل رہی ہے
بدلتی شکلوں
بدلتے جسموں میں
چلتا پِھرتا یہ اک شرارہ
جو اس گھڑی نام ہے تمہارا
اسی سے ساری چہل پہل ہے
اسی سے روشن ہے
ہر نظارہ
ستارے توڑو
کہ گھر بساؤ
عَلَم اُٹھاؤ
کہ سر جھکاؤ
تمہاری آنکھوں کی روشنی تک ہے
کھیل سارا
یہ کھیل
ہو گا نہیں دوبارہ
یہ زندگی

You may also like...